Random Video

جموں میں کانگریس نے کیا بی جے پی لیڈر کے خلاف احتجاج

2025-05-30 3 Dailymotion

جموں: یوتھ کانگریس نے جموں میں بی جے پی ایم ایل اے آر ایس پٹھانیا کے مبینہ فضائیہ مخالف بیان پر سخت احتجاج کیا۔ شہیدی چوک میں مظاہرین نے احتجاجاً پٹھانیا کا پتلا نذر آتش کیا اور بی جے پی قیادت سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔  

کانگریس رہنما رویندر شرما نے پٹھانیہ کے بیان کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’فضائیہ کی تضحیک ناقابل قبول ہے۔‘‘ انہوں نے پٹھانیہ سے معافی اور بھاجپا قیادت سے کارروائی کی بھی مانگ کی۔  

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایک وائرل ویڈیو کلپ میں پٹھانیا کو آپریشن سندور کے بارے میں فضائیہ پر سوال اٹھاتے سنا گیا۔ جبکہ پٹھانیا نے ویڈیو کو ایڈیٹڈ اور مارفڈ قرار دے کر ان الزامات کو مسترد کیا۔